مقبوضہ جموں و کشمیر
عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیرمیں سنگین جرائم پربھارت کامحاسبہ کرے:پاکستان
اسلام آباد 08مارچ (کے ایم ایس)
پاکستان نے عالمی برادری پرزور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے آج ایک بیان میں کہا کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کی مظلوم خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی خواتین کو گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے جنسی تشدد، عصمت دری اور بدسلوکی سمیت انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے دفتر اور اقوام متحدہ کے مختلف خصوصی نمائندوں نے اپنی رپورٹس میں ان جرائم کو بے نقاب کیا ہے۔