مقبوضہ جموں و کشمیر
سول سوسائٹی کی جانب سے شہید عبدالمجید ڈار کو شاندار خراج عقیدت
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سول سوسائٹی نے ممتاز آزادی پسند رہنما عبدالمجید ڈار کو ان کے 23ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عبدالمجید ڈار کو نامعلوم حملہ آوروں نے2003 میں آج ہی کے دن سوپور قصبے میں ان کے گھر کے باہر شہید کر دیا تھا۔سول سوسائٹی کے ارکان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ شہید عبدالمجید ڈار نے اپنی نوجوانی سے ہی تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردار ادا کیا۔ سول سوسائٹی کے ارکان نے علاقے میں رہنماو¿ں، کارکنوں اورعام شہریوں کے قتل عام کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔انہوں نے یوم پاکستان پر پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی اور بھارت سے آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کی مسلسل حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔







