بھارت

منی پور :کوکی زو کونسل کابی جے پی کی حکومت سازی کے عمل کا حصہ لینے سے انکار

نئی دلی:شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں کوکی-زو کونسل نے ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت سازی کے عمل کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منی پور میں بی جے پی حکومت قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ،تاہم کوکی زو کونسل نے واضح کیا ہے کہ وہ ریاست میں بی جے پی کی حکومت سازی کے عمل کا حصہ نہیں بنے گی ۔منی پور میں جاری پرتشدد واقعات کے دوران 13فروری 2025 سے صدارتی راج نافذ ہے ۔کونسل نے قبائلیوں کے اکثریتی علاقوں میں علیحدہ انتظامی نظام کااپنے دیرینہ مطالبہ دہرایا ہے۔ مئی 2023سے ریاست میں کوکی زو اور میتی قبائل کے دوران پرتشدد واقعات میں کم از کم 260افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔کوکی زو کونسل نے ایک بیان میں کہاہے کہ کونسل کی گورننگ کونسل نے منی پور میں موجودہ سیاسی، سماجی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے چورا چند پور میں ایک عام اجلاس منعقد کیاجس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیا کہ کوکی-زو کے لوگ میتی کمیونٹی کے ساتھ مزید ایک ساتھ نہیں رہ سکتے،جس کے بعد علیحدہ انتظامی ڈھانچے کے مطالبے کی توثیق کی گئی۔بیان میں مزید کہاگیاکہ کوکی قبائل کے لوگ منی پور میں حکومت کی تشکیل کی بی جے پی کی کوشش کا حصہ نہیں بنیں گے ۔
ادھر کوکی قبائلی عوام کی نمائندہ تنظیم کوکی انپی منی پور نے کوکی زو کونسل کی منظور کردہ قرارداد کی باضابطہ طور پر توثیق کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button