مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریوں کو23مارچ کی تاریخی قرارداد سے تحریک ملتی ہے

کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے پاکستان کو مبارکباد

WhatsApp Image 2022-03-22 at 1.47.04 PMسرینگر 22مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے 23مارچ کے قومی دن کے موقع پر پاکستان کے عوام اور حکومت کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی ترقی،خوشحالی اوراستحکام کے لیے دعا کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں 23مارچ 1940کو منظور کی جانے والی قرارداد پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ یہ جنوبی ایشیا کی تاریخ کا سب سے اہم واقعہ ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ 23مارچ کی قرارداد نے خطے کے مسلمانوں کو نئی توانائی اور حوصلہ دیا جو اپنی جدوجہد آزادی کے لیے آل انڈیا مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت کے گرد جمع ہوئے۔حریت قیادت نے کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے لیے اپنی منصفانہ جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے پر حکومت پاکستان اور عوام کے بے حد مشکور ہیں۔ قیادت نے کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کو ہر بین الاقوامی فورم پر اٹھا رہا ہے اور تنازعہ کے حل کے لیے مضبوط اور مستحکم پاکستان کا قیام بہت ضروری ہے۔حریت قیادت نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد تحریک پاکستان کا تسلسل ہے اور جدوجہدمیں مصروف کشمیریوں کو 23مارچ 1940 کی تاریخی قرارداد سے تحریک ملتی ہے۔ حریت قیادت نے جموں و کشمیر پر جبری قبضے کے خلاف جدوجہد کوبھارت کی غلامی سے آزادی اور پاکستان کے ساتھ اس کے الحاق تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں یوم پاکستان کے موقع پر ایک تقریب بھی منعقد کی جس کا اہتمام حریت رہنما ڈاکٹر مصعب احمد نے کیا۔ انہوں نے پاکستانی عوام کے حوصلے اور عزم کی تعریف کی اور پاکستان کو اس کے قومی دن پر مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان کی خوشحالی، استحکام اور ترقی کے لیے دعا کی اور” پاکستان زندہ باد”، ”ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے” کے نعرے لگائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button