مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو دبانے کے لیے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے:رپورٹ

5سرینگر26 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو دبانے کے لیے ہر قسم کے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے اپنی فوجی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکامی کے بعد لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے ان کی جائیدادیں ضبط کرنا شروع کر دی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنا نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی جانب سے سراسر سیاسی انتقام ہے۔ بھارتی فوج مسلسل پرتشدد فوجی کارروائیوں کے دوران کشمیریوں کے گھروں کو تباہ کر رہی ہے۔ مودی حکومت کسی نہ کسی بہانے کشمیریوں کو اپنے ہی وطن میں بے گھر کر رہی ہے۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ بھارت نہ صرف کشمیریوں کو بے گھر کرنے بلکہ ان کو اپنی شناخت سے بھی محروم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ تاہم رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارتی سازشیں کشمیریوں کو آزادی کے مقصد سے دستبردارہونے پر مجبورنہیں کرسکتیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لینا چاہیے جنہیں اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو چیلنج کرنے کی وجہ سے بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button