مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے ماہ نومبر میں 9کشمیریوں کو شہید کیا


سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ ماہ نومبر میں ایک خاتون سمیت 9کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے چارکوجعلی مقابلوںمیں یادوران حراست شہید کیاگیا۔اس دوران 12کشمیری شدیدزخمی ہوئے جبکہ 160افرادکو جن میں زیادہ تر حریت کارکن تھے، کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA)اور غیر قانونی سرگرمیوںکی روک تھام کے قانون یواے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا۔بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی 196 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران ان افراد کوگرفتاراور زخمی کیا۔بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہونے والی شہادتوں کی وجہ سے تین بچے یتیم ہو گئے ۔بھارتی فورسز نے ان کارروائیوں کے دوران دو گھروں کو بھی تباہ کردیا۔
دریں اثناء بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے کشمیری عوام کی سیاسی امنگوں کو دبانے کے لیے کالے قوانین کا استعمال کرتے ہوئے زمینوں، مکانات اور دکانوں سمیت 140جائیدادیں ضبط کرلیں۔
Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button