مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری

جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں فوجیوں کیطرف سے مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیراملٹری اہلکاروں، اسپیشل آپریشن گروپ(ایس او جی) اور سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی(ایس آئی اے) کی مشترکہ ٹیموں نے کشتواڑ، راجوری، پونچھ، ادھم پور اور رام بن اضلاع میں گھروں پر چھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
کشتواڑ کے علاقے چھاترو سنگھ پورہ کے گھنے جنگلات میں بھارتی فورسز کا آپریشن آج مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہا۔ آپریشن میں ہیلی کاپڑبھی حصہ لے رہے ہیں۔
دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ وادی کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی تازہ کارروائی شروع کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button