مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: مودی حکومت نے پانچ سرکاری ملازم برطرف کر دیے

سرینگر 30مارچ (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے پانچ سرکاری ملازمین کو جاری تحریک آزادی سے وابستگی کی پاداش میں برطرف کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک افسر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ پانچ سرکاری ملازموں کو مجاہدین کے ساتھ روابط کے الزام میں برطرف کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ برطرف کیے گئے ملازمین میں دو پولیس کانسٹیبل توصیف احمد میر اور شاہد حسین راتھر، کمپیوٹر آپریٹر غلام حسن پرے، استاد ارشد احمد داس اور ایک ہسپتال ملازم شرافت اے خان شامل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button