رام مندر عطیہ چوری، پارلیمنٹ میں شدیدہنگامہ

نئی دلی:بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین راجیہ سبھا میں حزب اختلاف نے رام مندر میں عطیات کی چوری کے معاملے پر زبردست ہنگامہ کیا جسکی وجہ سے ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کرنا پڑی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو حزب اختلاف کے ارکان نے زور زور سے بولنا شروع کر دیا ۔ حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنما ملکار جن کھرگے نے کہا کہ انہوںنے رول 267کے تحت کارروائی ملتوی کرنے کی تجویز کا نوٹس دیا ہے جس پر ایوان کے چیئرمین نے انہیں ٹوکٹے ہوئے کہا کہ رول 276کا کوئی نوٹس قبول نہیں کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میںفیصلہ پہلے ہی کیا جاچکا ہے ۔ چیئرمین نے اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران وقفہ صفر کی کارروائی شروع کردی اور انکی بات سنی ان سنی کر دی۔
حزب اختلاف کے ارکان چیئرمین کی نشست کے قریب آکر مسلسل حکومت مخالف نعرے لگاتے رہے بالآخر چیئرمین کو کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کرنا پری۔






