مقبوضہ جموں و کشمیر

محبوبہ مفتی کا ہندواڑہ میں نمازیوں پر فائرنگ کے بہیمانہ واقعے پر اظہار افسوس

download (1)سرینگر08 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں بھارتی فوجیوں نے جمعرات کے روز ایک مسجد میں گھس کر فائرنگ کی جس سے متعدد نمازی زخمی ہو گئے تھے۔محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں بھارتی فوجیوں کے بہیمانہ عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات علاقے کے تمام اداروں میں پھیلی ہوئی غیر احتسابی سطح کو اجاگر کرتے ہیں۔انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ نماز کی ادائیگی کی غیرضروری نگرانی مذہبی معاملات میں بھارتی حکومت کی مداخلت ظاہر کرتی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button