مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز کا کریک ڈاﺅن جاری، مزید 13 مقامات پر چھاپے

3 سرکاری ملازمین سمیت مزید 10افراد گرفتار

سری نگر :  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں کیطرف سے مختلف شہروں اور قصبوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں ، گھروں پر چھاپوں اور بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی بلاجواز گرفتاری کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، بھارتی پولیس اور کاونٹر انٹیلی جنس کشمیر کے اہلکاروں نے آج وادی کشمیر کے اسلام آباد، پلوامہ اور کولگام اضلاع کے علاوہ جموں خطے کے ضلع ڈوڈہ میں تقریباً 13 مقامات پر چھاپے مارے اور آزادی پسند کارکنوں، کشمیری پیشہ ور افراد اور عام شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا ۔ فورسز اہلکاروں نے ان علاقوں میں چھاپوںکے دوران تین سرکاری ملازمین سمیت مزید دس افراد کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا ہے۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ چند روز کے دوران مختلف اضلاع میں تلاشی کی کارروائیوں اورگھروں پر چھاپوں کے دوران کئی ڈاکٹروں اور خواتین سمیت 17سوسے زائد کشمیریوں کو حراست میں لیا جن میں سے بہت سوں کو” پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے“ جیسے کالے قوانین کے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ چھاپوں ، گرفتاریوں کی یہ تازہ مہم کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو طاقت کے بل پر دبانے کی بھارتی پالیسی کا حصہ ہے۔KMS-03/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button