مقبوضہ جموں و کشمیر
ضلع بانڈی پورہ سے نوجوان گرفتار
سرینگر20 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز نے آج(بدھ) ضلع بانڈی پورہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو ضلع کے علاقے Papchanمیں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔حراست میں لیے گئے نوجوان کی شناخت عمر عجاز کے طور پر ہوئی ہے جو کہ نابر پورہ بانڈی پورہ کا رہائشی ہے۔ گرفتار نوجوان پر مجاہدین کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔