پاکستان
راجناتھ سنگھ اپنی ذلت مٹانے کیلئے بیہودہ خواب دیکھنا اور بوگس پراپیگنڈا بند کریں ، سینیٹر پلوشہ خان
اسلام آباد:
پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے پاکستان مخالف بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ راجناتھ سنگھ اپنی ذلت مٹانے کے لیے بیہودہ خواب دیکھنا اور بوگس پراپیگنڈا بند کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سینیٹر پلوشہ خان نے ایک بیان میں کہاکہ سندھ کی دھرتی پاکستان کی امین ہے،سندھ اور اس کے باسی پاکستان اور سندھ کی طرف بڑھنے والا ہاتھ توڑ کر سمندر برد کر دیں گے۔پلوشہ خان نے کہا کہ سندھ کا ہر شہری پاکستان کی سالمیت کا محافظ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ راجناتھ سنگھ اپنی ذلت و ناکامی چھپانے اور انڈین ایئرفورس و فوج کی گرتی ساکھ پر پردہ ڈالنے کے لیے اپنے عوام کو بے وقوف بنانابند کریں۔






