مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت ظلم و جبر کی کارروائیوںسے تحریک آزادی کشمیر کو ہرگز دبا نہیں سکتا،بیرسٹر سلطان

ٓاسلام آباد:
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت ظلم و جبر کی کارروائیوں سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا،مقبوضہ جموںو کشمیر کے عوام نے بیش بہا قربانیاں دے کر تحریک آزادی کو زندہ رکھا ہواہے، بھارت اپنی ناکامیوں کے بعد اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کی آر میں مظلوم کشمیری عوام پر ظلم و جبر تیز کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق صدر آزاد جموںوکشمیر نے ان خیالات کا اظہار کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ ومقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کروانے اور مسئلہ کشمیر کومظلوم کشمیری عوام کی مرضی و منشاءکے مطابق حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے اپنے مذموم عزائم ہرگز حاصل نہیں کرسکتا ،بھارتی قیادت یہ جان لے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد کواپنی آزادی تک جاری و ساری رکھیں گے ۔ صدر آزاد جموںوکشمیر اور حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر کے درمیان اس ملاقات میں پہلگام واقعے کی آڑ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری اسرائیلی طرز کی بدترین ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیرشاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی قابض فورسز نے ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کرلی ہیں۔ نہتے کشمیریوں کے گھروں کو بارود لگا کرمسمار کیا جا رہا ہے، ہزاروں نوجوانوں کو بلا جواز گرفتار کر کے عقوبت خانوں میں ڈالا جا رہا ہے، کشمیری طلباءکو بھارت کی مختلف ریاستوں میں تشدد اور حراساں کیا جارہا ہے،اور کشمیری خاندانوں کو ان کے آبائی گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں ۔وفد میں کنوینر غلام محمد صفی ، جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد، سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ، شمیم شال ،شیخ عبدالمتین، امتیاز وانی، میاں مظفر، شیخ عبدالماجد، سید گلشن، منظور احمد ڈار، عدیل مشتاق وانی شامل تھے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button