بھارت

چھتیس گڑھ: فورسز نے 18افراد ہلاک کر دیے

ریزرو گارڈ کے تین اہلکار ہلاک

بیجا پور :  بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں فورسز اہلکاروںنے تلاشی آپریشن کے دوران 18افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ان افراد کو زیزرو گارڈ ز ، ،سپیشل ٹاسک فورس اور پیر املٹری سینٹرل پولیس فورس کی کوبرا بٹالین کے اہلکاروں نے ضلع بیجا پور میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ہلاک کیا۔ بھارتی فورسز نے ہلاک ہونے والوں کو نکسل علیحدگی پسند قرار دیا ہے ۔ حکام نے بتایا کہ نکسلیوں کے ساتھ جھڑپ میں ریزرو گارڈ کے تین اہلکار بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ نکسلیوں اور فورسز کے درمیان جھڑپ وقفے وقفے سے تقریبا 12گھنٹے تک جاری رہی ۔ انسپکٹر جنرل پولیس سندر راج پی نے کہا کہ اس کارروائی میں مارے جانے والے نکسلیوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے جبکہ تلاشی آپریشن اب بھی جاری ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ رواں برس اب تک چھتیس گڑھ میں 281نکسل فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے ہیں ۔ ان میں سے 252بستر ڈویژن کے سات اضلاع ، 27راپورڈویژن کے گاریا بند میں جبکہ دو علیحدگی پسند ڈرگ ڈیژن کے مبلا میں مارے گئے۔ انہوںمزید کہا کہ رواں برس اب تک 23فورسز اہلکار اس طرح کی کارروائیوں میں ہلاک ہوچکے ہیں11/M.۔KMS

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button