مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی ریاست اتر پردیش میں خواتین کے ساتھ درندگی جاری

 

اترپردیش13ستمبر (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع ایٹاوا میں دو بہنوں کی اجتماعی عصمت دری کی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تین افراد نے نہ صرف دونوں بہنوں کی اجتماعی عصمت دری کی بلکہ انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔دونوں بہنوں نے پولیس کے پاس درج کرائی گئی شکایت میں بتایا کہ وہ رات کے وقت گھر واپس جارہی تھی کہ تین افراد نے انہیں اغواکرلیا اور سنسان جگہ پر لے جاکر اجتماعی آبروریزی کا نشانہ بنایا اور ان پر تشدد بھی کیاگیا۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ تینوں افراد نے جو نشے میں تھے انہیں اغواکر کے ایک دکان میں لے گئے اور جب انھوں نے مدد کے لیے پکارنے کی کوشش کی تو انہیں سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی اور ان پر تشدد کیاگیا۔تینوں افراد نے ان سے دکان میں ذیادتی کی اور بعدازاں فرار ہو گئے ۔
ادھر پولیس کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم ریلوے اوور بریج کے قریب گشت کر رہی تھی جب انہوںنے تین لوگوں کو پولیس کی وین دیکھ کر بھاگتے ہوئے دیکھا وہ تینوں نشے کی حالت میں تھے جنہیں گرفتار کرلیاگیا ہے ۔پولیس نے مزید کہاہے کہ ٹیم کو پاس ہی ایک دکان سے خواتین کی چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دی ۔پولیس کے دکان میں داخل ہونے پر وہاں نیم عریاں حالت میں دو خواتین موجود تھیں ۔
ان کے ساتھ ہوئے واقعہ کے بارے میں جان کر ہم انھیں میڈیکل جانچ کے لیے ایٹاوا ضلع اسپتال لے گئے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button