بھارت

بی جے پی لیڈر کے خلاف شکایت درج کرانے پر کرناٹک کی خاتون وکیل پر سرعام تشدد

نئی دہلی16مئی(کے ایم ایس)ہندوتوا قوتوں کی طرف سے بڑھتے ہوئے عدم برداشت سے متاثرہ مودی کا بھارت سماج کے کمزور طبقوں کے لیے اتنا غیر محفوظ ہو گیا ہے کہ خواتین وکلا ء کو بھی نہیں بخشا جاتا اور ملک کے کسی بھی حصے میں انہیںبغیر کسی وجہ کے سڑکوں پر لاتوں، تھپڑوں اور بد تمیزی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایسے ہی ایک تازہ واقعے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک شخص کو خاتون وکیل کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں ایڈوکیٹ سنگیتا شکیری پر اس کا پڑوسی Mahantesh Cholachagudda حملہ کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔دکن ہیرالڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق اگرچہ اس کے شوہر نے لوگوں سے مدد کی درخواست کی لیکن کوئی اسے بچانے کے لیے نہیں آیا۔سنگیتا نے کہا کہ یہ حملہ اس شکایت کی وجہ سے کیا گیا جو انہوں نے جائیداد کے تنازعے پر ہراساں کرنے پر باگل کوٹ کے بی جے پی کے جنرل سکریٹری راجو نائکر کے خلاف درج کرائی تھی۔پولیس نے مہنتیش کو خاتون پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button