مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ کا مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر غور وخوض


اسلام آباد 19 مئی (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے آج اسلام آباد میں اپنے دفتر پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر غور و خوض کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیمینار کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے کی۔
سیمینار میں حریت کانفرنس کے تمام گروپوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کشمیریوں کے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کے حصو ل کی جدوجہد کوموثر اور منظم انداز میں آگے بڑھانے کل جماعتی حریت کانفرنس کے پلیٹ فارم کو مزید مضبوط و فعال بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ محمد فاروق رحمانی نے اس موقع پر کہا کہ تحریک آزادی کے خلاف بھارتی عزائم کو ناکام بنانے کے لیے حریت کانفرنس کا اتحاد ناگزیر ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button