بھارت

بھارت: کسان ایک مرتبہ پھر مودی حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کیلئے تیار

1516

دہلی:بھارت میں کسان ایک مرتبہ پھر مودی حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کی تیاری کررہے ہیں۔ حکومت کے خلاف احتجاج کا فیصلہ سنیوکت کسان مورچہ کے اجلاس میں کیا گیاجس میں 17ریاستوں سے کسانوں کے 150نمائندے شریک ہوئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اس اجلاس میں کسانوں سے متعلق مسائل پر حکومت کیخلاف ایک بڑے احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔ کسان رہنماﺅں نے اس موقع پر کہا کہ وہ کسانوں کے مفاد کے لیے تحریک کو آگے بڑھائیں گے ۔ علاوہ ازیں تمام ریاستوں میں کسان تنظیموں کو مزید فعال اور مضبوط بنایاجائے گا۔ احتجاج کے اس پروگرام کے تحت مطالبات پر مبنی ایک خط بھی تیار کیا جائے گا جو کسانوں کے درمیان تقسیم کیا جائے گا

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button