مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارت 5اگست 2019کااپنا یکطرفہ اقدام واپس لے، وزیر اعظم
سلام آباد 28 مئی (کے ایم ایس) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے اس مطالبے کو دہرایا ہے کہ خطے میں امن برقرار رکھنا بھارت کی ذمہ داری ہے جسے تنازعہ کشمیر اور دیگر تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے ایک بامعنی مذاکراتی عمل شروع کرنے کیلئے مقبوضہ جموںوکشمیر کے بارے میں 5اگست 2019کا اپنا یکطرفہ اقدام واپس لینا چاہیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے قوم سے اپنے پہلے خطاب کے دوران کہا کہ وادی کشمیر میں عوام کا خون بہہ رہا ہے اور پاکستان اس معاملے کو ہر عالمی فورم پر اٹھانے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا رہے گا۔