مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: انتظامیہ نے امیت شاہ کے دورے پر پابندیاں مزید سخت کر دیں

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انتظامیہ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورے کے موقع پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں ۔امیت شاہ آج سے مقبوضہ علاقے کا تین روزہ دورہ کر رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے سری نگر کے علاقے آبی گزر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی عمل میں لائی۔ فورسز اہلکاروں نے گھروں کے علاوہ تجارتی مراکز کی تلاشی لی اور لوگو ں کو سخت ہراساں کیا۔
بھارتی قبضے میں کشمیری مشکلات و مصائب سے پرُزندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ بھارتی حکام کے دورے انکے لیے مزید پریشانیوں کا باعث بنتے ہیں کیونکہ انتظامیہ کی طرف سے نام نہاد حفاظی اقدامات کے نام پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی لائی جاتی ہے۔





