مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت وفد کا شوپیاں میں شہید ہونے والے نوجوانوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی

Thumb-kms-urduسرینگر30مئی(کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں و کشمیر پولیٹکل ریزسٹنس موومنٹ کا ایک وفد شوپیان میںحال ہی میں شہید ہونے والے نوجوانوںکے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے گھر گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جے کے پی آر ایم کے وفد کی قیادت اس کے چیئرمین جمیل میر نے کی اور وفدمیں وائس چیئرمین غلام حسن ، ڈاکٹر مصعب ، فیاض احمد اور احمد نظر شامل تھے۔ وفد نے شہیدشاکر احمد وازہ ،شہید آفرین احمد ،شہید ناصر وانی اورشہید اشفاق احمد کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پورا کشمیر بھارتی فورسز کی دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔وفد نے کہا کہ بھارت اور اس کی افواج نے حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پرکشمیری عوام کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ وفد نے ممتاز شہید کمانڈر صدام پڈر کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button