مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں نے مزید 3نوجوان شہید کردیے گزشتہ روز سے شہید ہونےوالوںکی تعداد 6ہو گئی
سرینگر 30دسمبر(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع اسلام آباد میں مزید 3کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ویری ناگ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔
بھارتی فوجیوں نے بد ھ کی شام ضلع کولگام کے علاقے میر ہامہ میں تلاشی آپریشن کے دوران تین نوجوان شہید کر دیے تھے ۔