مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا
سرینگر04جون (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج جنوبی ضلع اسلام آباد میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کپرن میں ریشی پورہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں کی فائرنگ سے علاقے میں ایک شہری زخمی بھی ہوا ہے۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کاآپریشن جاری تھا۔
قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کے تین اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔