مقبوضہ جموں و کشمیر
پنڈت ملازمین کو وادی کشمیر سے جموں منتقل نہیں کیا جائے گا، انتظامیہ
سرینگر04 جون (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کشمیری پنڈت ملازمین کو مقبوضہ وادی سے جموں منتقل کرنے کے بجائے انہیں وادی میں ہی محفوظ مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔کشمیری پنڈت ملازمین وادی کشمیر میں اپنی برادری کے افراد راہول بھٹ اور رجنی بالا کے قتل کے بعد جموں خطے میں منتقلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
بھارتی حکام نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کیوجہ سے 30 جون سے 11 اگست تک ہونے والی سالانہ ہندو یاترا” امرناتھ “ ملتوی نہیں کی جائے گی۔