مقبوضہ جموں و کشمیر

جمہوریت کے استحکام کیلئے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی ضروری ہے ، یوسف تاریگامی

سرینگر :کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ)نے بھارتی حکومت پر غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کی مکمل ریاستی حیثیت کی فوری بحالی پرزوردیاہے کیونکہ یہ عوامی اعتماد کی بحالی، جمہوری اداروں کے استحکام اور کشمیری عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے ضروری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی(ایم)کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے نیشنل کانفرنس کی قیادت میں نئی دلی میں جاری احتجاج کی حمایت کی۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کا مقصد بھارتی حکومت کو جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے سے متعلق بار بار کی گئی یقین دہانیوں کی یاد دہانی کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ پارلیمنٹ اور دیگر مواقع پر اس حوالے سے وعدے کر چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی ناممکن مطالبے کی بات نہیں کر رہے، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حیثیت کی بحالی کوئی رعایت نہیں بلکہ آئینی ذمہ داری اور جمہوری جوابدہی کا تقاضا ہے۔یوسف تاریگامی نے کہا کہ ان وعدوں پر عمل درآمد میں مزید تاخیر کا کوئی جواز نہیں اور مودی حکومت کو فوری طور پر کشمیری کی ریاستی حیثیت بحال کرنی چاہیے۔یوسف تاریگامی نے5اگست 2019 کو بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے فیصلے کو "غیر جمہوری اور غیر آئینی” قرار دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button