بیانات

لداخ :کمانڈر نادرن کمان لیفٹیننٹ جنرل دویدی کا ایل اے سی کا دورہ

لداخ24جون(کے ایم ایس )
بھارتی فوج کی نادرن کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی نے غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے مشرقی لداخ سیکٹر میں چین کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول(ایل اے سی)کا دورہ کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی نے ایل اے سی کے ساتھ اگلے مورچوںکا دورہ کیا اور بھارتی فوجیوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں اوروہاں تعینات فوجیوں کو فراہم کئے گئے نئے ہتھیاروں اور آلات کا جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل دویدی بھارتی فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے لداخ کے چار روزہ دورے پر ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button