مقبوضہ جموں و کشمیر
پلوامہ میں پراسرار حالت میں خاتون کی موت
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع پلوامہ کے علاقے کرالہ چیک سے تعلق رکھنے والی ایک 35سالہ خاتون کی پراسرار حالت میں موت ہوگئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں راج پورہ کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔خاتون کی شناخت لولی جان کے نام سے ہوئی ہے جو معراج الدین وگے کی اہلیہ ہے۔ اس کے گلے پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔پولیس نے موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال شوپیان منتقل کیا گیا ہے۔






