بھارت

ہندو پجاری نے اسدالدین اویسی کو زندہ جلانے کی دھمکی دیدی

لکھنو 03 جولائی (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک ہندوپجاری پریم ہنس داس نے کہا ہے کہ وہ ایک دن اویسی کو زندہ جلا دیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پجاری نے اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے علاقے سیرولی میں منعقدہ ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران اپنی تقریر میں اویسی، راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے انہیں ملک دشمن قرار دیا۔
انہوں نے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کی تصویر والا ایک پوسٹر بھی نذر آتش کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button