مقبوضہ جموں و کشمیر

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل سے ہفتہ شہدا منائیں گے

سرینگر05 جولائی (کے ایم ایس)
کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل سے ہفتہ شہدا منائیں گے ۔ہفتہ شہدا منانے کا مقصد اپنے مادر وطن کی آزادی کیلئے تاریخ میں مختلف مواقع پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیری شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہفتہ شہدا منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے اور تقریبا تمام شعبہ زندگی نے اس کی حمایت کی ہے۔حریت کانفرنس کی جانب سے جاری کردہ کیلنڈر میں کہا گیا ہے کہ 8 جولائی کو مقبول نوجوان رہنما برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کی برسی کویوم مزاحمت کے طور پر منایاجائے گی جبکہ 13 جولائی کو 1931 کے شہداکی یاد میں یوم شہدائے کشمیر کے طور پر منایا جائے گا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ 8 جولائی کو برہان وانی کے آبائی قصبے ترال اور 13جولائی کو سرینگر کے علاقے نقشبند صاحب میں جمع ہو کر شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کریں۔ہفتہ شہدا کے حوالے سے مظفرآباد اور آزاد جموں و کشمیر کے دیگر حصوں، پاکستان اور دنیا بھر کے اہم مقامات پر بھی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button