مقبوضہ جموں و کشمیر

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے پر گاڑیوں کی آمد ورفت معطل

سرینگر08 جولائی (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر جموں ہائی وے جمعہ کو کئی مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بندہوگئی ہے ۔
ٹریفک حکام نے میڈیو کو بتایا ہے کہ متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ہائی وے بند ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑک کلیئر ہونے تک ہائی وے پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل رہے گی ۔
ادھرزوجیلا ٹنل ضروی مینٹی نینس اور مرمت کی وجہ سے سرینگر-سونامرگ اورگموری وڈ بھی گاڑیوں کی آمدورفت بند ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button