مقبوضہ جموں و کشمیر
پونچھ میں بھارت کے یوم آزادی کی تقریب میں پراسرار دھماکہ
جموں15اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیر کو ضلع پونچھ میں مینڈھر کے علاقے نار بالاکوٹ میں بھارت کے یوم آزادی کی تقریب کے دوران ایک پراسرار دھماکہ ہوا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکے سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مقامی سرپنچ آفتاب خان پنچایت گھر پر بھارتی پرچم لہرا رہے تھے۔ایک پولیس افسر نے میڈیا کو اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک پراسرار دھماکہ تھا۔ اس کی نوعیت اور دیگر تکنیکی تفصیلات کی چھان بین کی جا رہی ہے۔