بھارت

اروناچل پردیش میں سیان ڈیم منصوبے کے خلاف احتجاج میں شدت ، ہڑ تال کے باعث دکانیں اور تجارتی مراکز بند

ایٹانگر: بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں پیپلز رائٹس ایکشن کمیٹی (پی آر اے سی )کے 12گھنٹے کی ہڑتال کے اعلان پر دارالحکومت ایٹانگر میں بدھ کو دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال سیان اپر ملٹی پرپز پروجیکٹ ڈیم کی تعمیر اور اس کی مخالفت کرنے والے مظاہرین کی گرفتاریوں کے خلاف کی جا رہی ہے۔دارالحکومت کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جمار بسر نے بتایا کہ صبح پانچ بجے شروع ہونے والی ہڑتال مجموعی طور پر پرامن رہی۔ اس دوران امن و امان کی خرابی کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ 23اکتوبر کو سیان اپر ملٹی پرپز پروجیکٹ کے خلاف احتجاج کے سلسلے میں گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔ احتجاج سیان، ایسٹ سیان اور اپر سیان اضلاع میں کیاجارہا ہے۔پی آر اے سی کے دیگر مطالبات میں مجوزہ منصوبے کے لیے تعینات بھارتی فورسز کی واپسی شامل ہے۔ کمیٹی نے گائوں کے سربراہوں کی معطلی کے احکامات واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ ڈیم کے سروے کی سرگرمیاں معطل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ احتیاطی تدبیر کے طور پر سول سیکریٹریٹ اور لوک بھون سمیت اہم مقامات پر اضافی اہلکار تعینات کیے گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button