مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کا پروپیگنڈاکرکے ایک اورفالس فلیگ آپریش کی تیاری کررہا ہے

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے اور بھارتی میڈیا اس کے لئے ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کا پروپیگنڈا کرکے ملک میں پاکستان دشمن ماحول پیداکر رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے ماضی میں اس طرح کے بیانیے کوکئی بار استعمال کیا ہے جن میں خاص طور پر پلوامہ، اوڑی اور پہلگام کے واقعات شامل ہیں جب پاکستان کے خلاف جارحیت کا جواز پیدا کرنے کے لیے اس نے اپنے فوجیوں اور شہریوں کو قربانی کا بکرا بنایا ۔تجزیہ کار وں کاکہنا ہے کہ بھارت نے بلند و بانگ دعوئوں کے باوجود کبھی بھی مبینہ حملہ آوروں کے معتبر ثبوت یا لاشیں سامنے نہیں لائیں جس سے یہ کارروائیاں واضح طورپر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے فالس فلیک آپریشن لگتی ہیں۔کشمیری سیاسی حلقوں کا موقف ہے کہ دہشت گردی کے خطرے کے پروپیگنڈے کا مقصد انتخابات سے قبل لوگوں کو گمراہ کرنااور مقبوضہ علاقے میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بین الاقوامی توجہ ہٹانا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button