جموں
مقبوضہ جموں وکشمیر: سانبہ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی
جموں17جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے آج جموں خطے کے ضلع سانبہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ فورسز اہلکاروں نے ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب فضا میں اڑتی ہوئی روشن شے دیکھنے کے بعد پاک بھارت سرحد کے قریبی علاقوں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں نے ہفتے کی رات کو فضا میں ایک اڑتی ہوئی روشن چیز دیکھی جس کے بارے میں شبہ ہوا کہ یہ ڈرون ہے اور اس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم پولیس نے بتایاکہ یہ بھارت کا ایک نجی تجارتی طیارہ تھا جس کے بارے میں انہیں ڈرون ہونے کا شبہ ہوا۔