مقبوضہ جموں و کشمیر

اتر پردیش: ریلوے فورس کے اہلکاروںنے شہری کو قتل کر دیا

download (3)بجنور21 جولائی (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتردیش میں ریلوے پرو ٹیکشن فورس( آر پی ایف) نے ایک شہری کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آر پی ایف کے کانسٹیبلوں نے 30 سالہ آئس کریم فروش ونیت کمار کو اغوا کے بعد ضلع بجنور کے امروہہ سٹی ریلوے اسٹیشن پر بے رحمی سے مارا پیٹا جس دوران وہ دم توڑ گیا۔ بعد ازاں اس کی لاش ٹریلوے ٹریک پر پھینک دی گئی۔
آنجہانی کے بھائی چھوٹو کمار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ جب ہم نے سنا کہ ونیت کو اٹھا لیا گیا ہے تو ہم نے آر پی ایف کانسٹیبلوں سے کہا کہ وہ ہمیں بتائیں کہ اسے کیوں حراست میں لیا گیا لیکن انہوں نے ہمیں کوئی جواب نہیں دی اور ہمیں چلے جانے پر مجبور کیا۔ چھوٹو کمار نے کہا کہ بعد میں بھائی کی نعش ہمیں ریلوے ٹریک سے ملی۔ اہلخانہ نے لاش کے ہمراہ امروہہ ریلوے اسٹیشن پر جمع ہو کر احتجاج کیا۔KMS

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button