مقبوضہ جموں وکشمیرکے گلیشیئرزتیزی سے پگھل رہے ہیں جو خطرناک ہے:ماہرین

سرینگر :غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میںمعمول سے کم برف باری اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے گلیشیئرز غیر معمولی رفتار سے پگھل رہے ہیں جس سے خطے کی آبی سلامتی کو خطرہ ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ماہر ماحولیات سونم لوٹس نے گلیشرز کے تیزی سے پگھلنے کی وجہ تیزدھوپ اور دن کے وقت زیادہ درجہ حرارت کو قرار دیا ہے جس کے برقرار رہنے کی توقع ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات نے 25 فروری تک خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے اور کسی بڑی بارش کا امکان ظاہر نہیں کیا ہے۔ اس طویل خشک موسم سے برف باری میں مزیدکمی کا امکان ہے جو پہلے ہی مغربی ہمالیائی خطے میں محسوس کی جارہی ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے سے دریا ﺅںکے بہاو¿ میں خلل پڑے گا جس سے زراعت اور پینے کے پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔سونم لوٹس نے کہاکہ گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا مطلب ہے کہ بادام اور سیب کے پھول جلد کھلیں گے جس سے ان کی مجموعی پیداوار متاثر ہو گی۔حکومتی لاپرواہی اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے اقدامات کا فقدان بحران کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ ماہرین نے پالیسی سازوں پر زور دیاہے کہ وہ پانی کے پائیدار انتظام اور ماحولیاتی تحفظ کو ترجیح دیں۔






