مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فورسز نے شوپیاں میں ایک نوجوان شہید کردیا

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع شوپیاں میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے چنا پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔لاش بدھ کو چنا پورہ میں بھارتی فورسز کی کارروائی کے مقام کے قریب سے برآمد ہوئی۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ لاش برآمد ہونے سے قبل علاقے سے گولیاں چلنے کی آوازیں آئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت کی جا رہی ہے۔علاقے میں فوجی آپریشن جمعہ کی شام بھارتی فوج،پیراملٹری فورسز اور پولیس نے شروع کیا تھا۔






