مقبوضہ جموں و کشمیر

بنگلورو: بی ایس ایف تربیتی کیمپ میں 34بھارتی فوجی کورونا وائرس میں مبتلا

بنگلورو 22 ستمبر (کے ایم ایس )
بھارت کی مختلف ریاستوں سے تربیت کے لیے بنگلورو آنے والے ایک ہزار سے زائد فوجیوں میں سے 34اہلکاروںکے کورونا وائرس مثبت آئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محکمہ صحت کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ میگھالیہ میںواقع شیلانگ سے آئے بارڈر سیکورٹی فورس کے 34 سیکورٹی اہلکاروں کاکرناٹک کے بی ایس ایف کیمپ میں کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ مثبت آیا ۔جس کے بعدان سے رابطہ میں رہنے والے 90فوجی اہلکاروں کو قرنطینہ میں علیحدہ کردیاگیا ہے ۔بی ایس ایس اہلکاروں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے تربیتی پروگرام بھی منسوخ کر دیا گیا ہے اور تربیت کیلئے آنے والے تمام فوجی اہلکاروں کے کووڈ ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں ۔20متاثرہ فوجیوں کو دیونہلی جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ دیگر کو بی ایس ایف کووڈ کیئر سنٹر میں رکھا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button