تازہ ترین

جموں :قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ

 

جموں23ستمبر( کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں خطے کے علاقے بال ٹلBattalمیں لوگوں نے قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے پبلک ورکس ڈیپارئمنٹ کے حکام اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے ۔ا نہوں نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بالین تا با لٹل سڑک انتہائی خستہ حالت کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا گوکہ گزشتہ برس سڑک کی مرمت کرائی گئی تاہم چند ماہ کے اندر اندر ہی یہ دوبارہ خراب ہو گئی ۔ انہوںنے ناقص کام کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی حالت اتنی خراب ہے کہ اس پر کوئی گاڑی چل نہیں سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: