مقبوضہ جموں و کشمیر
نئی دلی: سسرالیوں نے جہیز نہ لانے پر لڑکی کو تیسری منزل سے دھکا دیکر قتل کردیا
نئی دلی14اگست(کے ایم ایس)بھارتی دارلحکومت نئی دی میں سسرالیوں نے جہیز نہ لانے پر لڑکی کو تیسری منزل سے دھکا دیکر قتل کردیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقتولہ کے اہلخانہ نے پولیس کو اپنی بیٹی کے ساتھ پیش آنے والے بہیمانہ واقعے سے آگاہ کیا جس پر پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے شوہر ، نند اور ساس کو گرفتار کر لیا۔ ان تینوں کو لڑکی کو مبینہ طور پر جہیز کے معاملے پر ہراساں کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ لڑکی کی والدہ نے پولیس کو اپنی بیٹی اور انکی نندوں کے درمیاں ہونے والے جھگڑے کے متعلق آگاہ کیا۔ یہ واقعہ نئی دلی کے شمالی علاقے میں پیش آیا۔