مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر: ”این آئی اے “ نے گھروں، دفاتر پر چھاپے مارے
جموں 18 اگست (کے ایم ایس)بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیش ایجنسی ( این آئی اے) نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں کئی مقامات پر گھروں پر چھاپے مارے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے نے بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ سری نگر، کٹھوعہ، سانبہ، جموں اور ڈوڈہ اضلاع میں دفاتر اور گھروں میں گھس کر تلاشی لی۔ چھاپوں کے دوران اہل خانہ کو ہراساں کیا اور دستاویزات، موبائل، کمپیوٹر اور دیگر قیمتی اشیاءضبط کر لی گئیں۔