مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے ہندواڑہ میں دو نوجوان گرفتار کر لیے
سرینگر19 اگست (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج (جمعہ) ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں دو بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے نوجوانوں کو ہندواڑہ کے علاقوں ہمپورہ اور سگی پورہ میں گھروں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا۔ گرفتار نوجوانوں کی شناخت اعجاز احمد بٹ اور نصیر احمد میر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں ایک مجاہد تنظیم کا کارندہ قرار دیا۔