پاکستان

یورپی وفد کاکشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو اجاگر کرنے کیلئے بین الاقوامی روابط پر زور

اسلام آباد: اسلام آباد کے دورے پر آئے یورپی وفد نے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو عالمی سطح پرموثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے مضبوط بین الاقوامی روابط کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یورپی وفد نے اسکالرز، محققین اور انٹرنز پر زور دیا کہ وہ عالمی تھنک ٹینکس، جامعات اور میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ فعال روابط قائم کریں تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کو دنیا کے سامنے لایا جا سکے۔ یورپی وفد کو کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے دورے کے دوران انسٹیٹیوٹ کی تحقیق، وکالت اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کو درپیش شدید مشکلات پر تفصیلی بریفنگ دی۔وفد نے انسٹیٹیوٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انٹرن شپ پروگرام کے شرکا کو تلقین کی کہ وہ کشمیری عوام پر ڈھائے جانیوالے بھارتی فورسز کے مظالم کو خود دستاویزی شکل دیں اور عالمی حمایت حاصل کرنے کے لیے جدید ذرائع ابلاغ سے بھرپور استفادہ کریں۔ یورپی وفد نے مکالمے کے تسلسل، تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون اور نوجوان محققین کی معاونت کے عزم کا بھی اظہار کیا۔صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور سابق یورپی پارلیمنٹیرینز پر مشتمل وفد میں بیلجیم سے سیڈرک گربیہائے ،ہالینڈ سے مارجن لوکاس اور اینا اولیگونا،پولینڈ سے رائزارڈ ہنریک زارنیکی ،سویڈن سے بیجورن اینڈرس ہلٹن،بیلجیئم سے کارل ہلٹن اور علی بیری، بیرسٹر اینڈرس ہلٹن اورکشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید شامل تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button