مقبوضہ جموں و کشمیر
کٹھوعہ سے بی جے پی لیڈر کی لاش برآمد
سرینگر23 اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک لیڈر کی لاش جموں کے ضلع کٹھوعہ میں پراسرار طورپر درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے قصبے ہیرانگر میں ایک دیہاتی نے سوم راج کی لاش کو اپنے گھر سے کچھ فاصلے پر درخت سے لٹکا ہوا پایا ۔ اس نے اس بارے میں پولیس کو اطلاع دی ۔ لاش جس پر خون کے نشان موجود ہیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سوم راج گزشتہ تین دن سے لاپتہ تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔