بھارت

امریکہ :بھارت میں مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف زبردست مظاہرے

واشنگٹن ڈی سی 24 اگست (کے ایم ایس) امریکہ کی دو بڑی ریاستوں ٹیکساس اور کیلیفورنیا میں بھارتی نڑاد امریکیوں نے نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت میں مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے ظلم و ستم کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں معروف امریکی اسلامی سکالر شیخ عمر سلیمان کی قیادت میں مظاہرین نے کہاہم مودی کو کہتے رہیں گے کہ آپ بزدل ہیں اور ٹیکساس میں آپ کا استقبال نہیں کیا جائے گا۔ احتجاج کا اہتمام انڈین امریکن مسلم کونسل (آئی اے یم سی ) اور نارتھ ٹیکساس پیس ایڈوکیٹس (این ٹی پی اے ) نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کے شیخ علاءالدین البکری نے آئی اے ایم سی کے زیر اہتمام ایک اور احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں 500 سے زائد مظاہرین شامل ہوئے۔
شیخ عمر سلیمان نے ایک پرجوش ہجوم سے کہا ہم مودی کو جو ہٹلر کی طرح ہیں بتاتے رہیں گے کہ آپ بزدل ہیں اور آپ کا ٹیکساس میں استقبال نہیں کیا جائے گا۔ ہم اپنے بھائیوں اور بہنوں کی نسل کشی کے خلاف کھڑے ہوں گے۔
شیخ سلیمان نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ہندو انتہا پسند نظریے کے درمیان روابط کے بارے میں بات کی، جو مودی کی بی جے پی کی نظریاتی ماں اور ایڈولف ہٹلر کی نازی پارٹی کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں نے نفرت اور فسطائیت کو فروغ دیا۔انہوں نے کہا کہ جب ہم آر ایس ایس کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ہم نازی ازم کے بچے کی بات کر رہے ہیں۔ ہم ان لوگوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں جنہیں اپنی فسطائیت پر فخر ہے۔
شیخ سلیمان نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ مودی جن پر 2005تا2014 کے دوران امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد تھی لیکن اب امریکہ کی دونوں پارٹیوں کے سیاستدانوں انکے گلے مل رہے ہیں۔ انہوںنے استفسار کیا کہ اب ایسا کیا بدل گیا جہاں ایک آدمی جو کبھی اس ملک میں داخل بھی نہیں ہو سکتا تھا اب کانگریس سے خطاب کر سکتا ہے ۔ شیخ علاﺅ الدین البکری نے بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں فلسطین میں ایک شخص سے بات کر رہا تھا جس نے مجھ سے کہا کہ بھارتی مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی حمایت کرو اور انہیں بتاو¿ کہ ہم ان کے ساتھ ہیں ۔ڈیلاس میں مظاہرین نے نعرے لگائے ”ہم آفرین فاطمہ کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت میں مسلم نسل کشی بند کرو۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button