جموں

سانبا: ویلج ڈیفنس گارڈزکے رکن نے خود کشی کر لی

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع سامبا میں بھارتی فوج کی حمایت یافتہ ملیشیا ویلج ڈیفنس گارڈز (وی ڈی جی) کے ایک رکن نے خودکشی کر لی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 47سالہ ولیج ڈیفنس گارڈ اومکار ناتھ نے ضلع کے علاقے گھگوال کے نیکلا گاوں میں اپنے گھر کے اندر اپنی رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔
گولی چلنے کی آواز سن کر ناتھ کے گھر والے اس کے کمرے میں پہنچے اور اسے مردہ پایا۔حکام نے خود کشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
اس واقعے سے جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں ، پولیس اور و ی ڈی جی اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 629 ہو گئی

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button