مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:جموں میں وکلاء برادری کی کال پر ہڑتال
جموں29اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے جموں خطے میں آج جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جموں کی کال پر مکمل ہڑتال ہے۔
بار ایسوسی ایشن جموں کی جانب سے ہڑتال کی کال عام لوگوں کی مشکلات کے ساتھ ساتھ قانونی برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے مودی حکومت کے غیر سنجیدہ رویہ کے خلاف احتجاج کے لئے دی گئی ہے۔ ہڑتال کی حمایت بعض سیاسی جماعتوں اور تنظیموں نے بھی کی ہے۔ہڑتال کی وجہ سے جموں میں بیشتربازار بند ہیں جبکہ سڑکوں پرگاڑیوں کی آمدورفت معمول سے کم ہے۔بار ایسوسی ایشن کے صدر ایم کے بھاردواج نے کہاکہ ہمیں تقریبا تمام تاجر تنظیموں کے ساتھ ساتھ ایوان صنعت وتجارت کی حمایت بھی حاصل ہے۔