مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا
سرینگر30جولائی (کے ایم ایس)
بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران آج ضلع بارہمولہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے۔
فوجیو ں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے وانیگام بالا میں محاصرہ اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ انتظامیہ نے علاقے میں موبائل فون انٹرنٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔
قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا تھا-
آخری اطلاعات تک فوجی آپریشن جاری تھا۔