بھارت

ڈاکٹر فائی کا جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر کے انتقال پر اظہارتعزیت

 

واشنگٹن29 اگست (کے ایم ایس)
واشنگٹن میں قائم ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر اور معروف عالم دین مولانا جلال الدین عمری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈاکٹر غلام نبی فائی نے واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مولانا جلال الدین عمری جماعت اسلامی ہند کے امیر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عالم دین، خطیب اور دانشور تھے۔انہوں نے کہا کہ مولانا نے انکے اور دیگر کشمیری مسلم طلبا کے ساتھ تنازعہ کشمیر پر تبادلہ خیال بھی کیا تھا۔ مولانا جلال الدین عمری جمعہ کے روز نئی دلی میں 87برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ڈاکٹر غلام نبی فائی نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ ان کی روح کو جنت الفردوس میںاعلیٰ و ارفع مقام عطا کر ے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button